خوش آمدید

جامعہ خیرالمدارس ملتان استاذ العلماء حضرت مولانا خیر محمدجالندھری رحمۃ اللہ علیہ کاقائم کردہ ادارہ ہے ۔ جس کے قیام کا مقصد ایسے افراد تیار کرنا ہے جو ایک طرف خود علم وعمل کا مجسم پیکر ہوں اور دوسری طرف وہ قوم کی رہنمائی کا فریضہ سرانجا دیتے ہوئے اسلام کی بقاء اور ترویج واشاعت کا ذریعہ بنیں ۔ جامعہ کے بانی ، اساتذہ ومنتظمین ہمیشہ سے اسی مقصد کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ 

جامعہ خیرالمدارس کی بنیاد 9 مارچ 1931 ء کو توکلا علی اللہ ہندوستان کے شہر جالندھر میں عارف ربانی ، خیر مجسم ، حضرت مولانا خیر محمد جالندھری رحمۃ اللہ علیہ نے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ کی سرپرستی میمں رکھی۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد حضرت مولانا خیر محمد جالندھری رحمۃ اللہ علیہ نے پاکستان ہجرت کی اور پاکستان کے مشہور شہر ملتان میں 8 اکتوبر 1947ء کو جامعہ کی نشاۃ ثانیہ ہوئی اور بحمد اللہ یہ ادارہ اس وقت سے مسلسل اشاعت دین میں مصروف ہے۔ جامعہ کانظم ونسق رجسٹرڈ مجلس شوری کے تحت ہے۔ جو ملک کے جیداہل علم اور اصحاب رائے پر مشتمل ہے

بیانات و دروس

خطبہ جمعۃ المبارک جامعہ خیرالمدارس ملتان 24 جنوری 2020

Bayanat

تقریب ختم بخاری جامعہ فاروقیہ شجاع آباد 28 فروری 2020

Bayanat

جامعہ فتحیہ لاہور 2 مارچ 2020

Bayanat

جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا 2 مارچ2020

Bayanat

تقریب ختم بخاری 5 مارچ 2020 جامعہ خیرالمدارس ملتان

Bayanat

تقریب ختم بخاری شریف حصہ دوم 5مارچ 2020 جامعہ خیرالمدارس ملتان

Bayanat

فوٹو گیلری