اعلانات وپریس ریلیز

حکومتی سرپرستی میں ملک بھر میں صحابہ کرام کی گستاخیاں کی گئیں ثابت ہوگیا کہ اسلام آباد میں بین شدہ شخص کو بلوا کر گستاخی کروائی گئی ہماری جنگ کسی فرقہ کے خلاف نہیں بلکہ گستاخوں کے خلاف ہے امن کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن ایمان دینے کو تیار نہیں۔صحابہ اور اہل بیت ہمارا ایمان ہیں 24 ستمبر گھنہ گھر سے چوک کہچری تک لاکھوں کا اجتماع ہوگا گستاخیوں کی روک تھام، ناموس صحابہ و اہلبیت کی مؤثر قانون سازی کے لیے 24 ستمبر کو لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ناموس صحابہ مارچ سے مفتی منیب الرحمن مولانا محمد حنیف جالندھری ،پروفیسر ساجد میر اور دیگر قائدین خطاب کریں گے پورے جنوبی پنجاب سے سینکڑوں قافلے وحدت کا نمونہ پیش کریں گے ان خیالات کا اظہار اہلسنت اتحاد فورم کے زیر انتظام دفتر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان میں علماء ومشائخ کنونشن سے اتحاد کے سرپرست اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن میں ہزاروں علماء ومشائخ مساجد کے آئمہ اور دینی مدارس کے ذمہ داران نے شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ وقت آگیا ہے مقدس شخصیات کی حرمت کویقینی بنایا جائے حکومتی ذمہ داران گستاخیوں میں ملوث ہیں انہیں فورآ ہٹا کر سزائیں دی جائیں کنونشن میں ہزاروں علماء نے عہد کیا کہ مطالبات پورے ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد کے ڈپٹی کنوینئر علامہ خالد محمود نے کہا کہ اہلحدیث مکتب فکر کے قافلے عام خاص باغ سے شرکت کریں گے اتحاد کے رابطہ سیکرٹری مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا پوری قوم ملک بھر میں ناموسِ صحابہ کے لیے سڑکوں پر ہے ملتان میں ناموسِ صحابہ مارچ پورے ملک کا ریکارڈ توڑے گی سید کفیل شاہ بخاری نے کہا کہ ملتان مارچ حکومتی ایوانوں میں کھبلی مچا دے گا کنونشن سے مولانا ارشاد احمد مولانا ظفر احمد قاسم مولانا محمد عمر قریشی مولانا عبد المجید مولانا حبیب الرحمن قاری محمد ادریس علامہ عبد الحق مجاہد مولانا عبد الخالق رحمانی مولانا ایازالحق قاسمی مولانا محمد وقاص مولانا محمد وسیم مفتی خالد محمود مولانا محمد زکریا شاہ مفتی ممتاز احمد قاری جمیل الرحمن بہلوی مفتی مطیع الرحمن کے علاوہ علماء نے خطاب فرمائے۔

سابقہ اعلانات وپریس ریلیز